ہری پور(کشمیر ڈیجیٹل)ہری پور میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی پر جرمانہ عائد کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا۔
سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔
ڈی ایم او نے سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا
دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جرمانہ 27 نومبر تک سرکاری خزانہ میں جمع کروا کے چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی ۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع میں خاتون امیدوار کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش ایک بار پھر زلزلےسے لرزاٹھا، عوام میں خوف وہراس
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا۔
سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔ڈی ایم او نے سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جرمانہ 27 نومبر تک سرکاری خزانہ میں جمع کروا کے چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع میں خاتون امیدوار کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔




