آزادکشمیر

سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا

جس کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں، تاہم قیمتی دھاتوں اور زیورات کی تجارت کا فریم ورک برقرار رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس : یاسمین راشد کی ضمانت منظور،مچلکے جمع کروانے کا حکم

حکام کے مطابق یہ فریم ورک شفافیت اور خودکار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ تجارتی عمل بہتر اور محفوظ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا تھا کہ جون اور جولائی میں بالکل بھی سونا درآمد نہیں ہوا،

مئی میں صرف 9 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کی مالیت 9 لاکھ 27 ہزار ڈالر تھی،

یہ سونا زیادہ تر ایس آر او معطلی سے پہلے بھیجی گئی شپمنٹس کا حصہ تھا، اس کے برعکس جولائی 2024 میں سونے کی درآمدات 22 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئی تھیں۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں اپیل کی تھی کہ جیولری ایکسپورٹ انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ایس آر او 760 کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بہت سے برآمد کنندگان نے قانونی معاہدوں کے تحت خام سونا وصول کر کے جیولری تیار کر لی تھی کہ اچانک نوٹی فکیشن معطل کر دیا گیا، جس سے سپلائی چین ٹوٹ گئی اور عالمی خریداروں کا اعتماد مجروح ہوا ہے۔

Scroll to Top