امریکہ‘ نامی سونے سے تیار ٹوائلٹ فروخت ،حیران کن قیمت سامنے آگئی

امریکہ کے شہر نیویارک میں 18 قیراط سونے سے تیارٹوائلٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

اگر آپ اب تک نہیں سمجھ پائے کہ سونے سے تیار یہ ٹوائلٹ صرف میوزیم کیلئے تو تیار نہیں کیا گیا تو تو ہم آپ کی اس حیرانی کو دور کرتے چلیں کہ یہ 18 قیراط سونے سے تیار اربوں روپے مالیت کا کموڈ استعمال کیلئے بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سونے سے تیار ’امریکا‘ نامی کموڈ اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے جبکہ اس کموڈ کا وزن 101 کلو گرام (223 پونڈ) ہے۔

ابتدائی طور پر اس ٹوائلٹ کا پہلا ورژن 2016 میں نیو یارک کے گگن ہائیم میوزیم کے ایک پبلک باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا لیکن 3 سال بعد خبریں سامنے آئیں کہ چوروں کے گروپ کی جانب سے آکسفورڈ شائر محل سے اس کموڈ کو چوری کر لیا گیا ہے۔

تاہم اب حال ہی میں امریکا نامی اس کموڈ کو ایک مشہور امریکی برانڈ (Ripley’s Believe It or Not) کی جانب سے خرید لیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بیوی افسر، ترقی میں چند دن:بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر نمنش سیال کون تھے؟

نیلامی میں سب سے بڑی توجہ گستاف کلِمٹ کی پینٹنگ ‘Portrait of Elisabeth Lederer’ نے حاصل کی جو تقریباً 236 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی یہ جدید آرٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا فن پارہ قرار پایا۔

یہ پینٹنگ 20 منٹ تک جاری رہنے والی تگڑی بولی کے بعد فروخت ہوئی اور سوذبیز کی تاریخ کا بھی سب سے مہنگا فروخت ہونے والا آرٹ ورک بن گئی ہے۔

یہ کلِمٹ کے ان چند نایاب کاموں میں سے ہے جو دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے۔

مذکورہ پینٹنگ ایستے لاؤڈر کمپنیوں کے ارب پتی وارث لئونارڈ اے. لاڈر کے مجموعے کا حصہ تھی، جن کا رواں سال انتقال ہوا۔

سونے کا ٹوائلٹ، متنازع فن پارہ
کیتیلان نے یہ ٹوائلٹ 2016 میں تیار کیا تھا۔ یہ 2 تیار کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو گگن ہائم میوزیم نیویارک میں نمائش کیلئے رکھا گیا تھا جہاں سے اسے طنزیہ طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور فن پارہ پیش کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

جبکہ دوسرا یونائٹڈ کنگڈم کے بلین ہائم پیلس میں نمائش کے دوران چوری ہو گیا۔ یہ وہی محل ہے جہاں ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے؟

چوری کے الزام میں 2 افراد کو سزا ہوئی، مگر آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹوائلٹ کہاں گیا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ غالباً اسے ٹکڑوں میں توڑ کر پگھلا دیا گیا ہوگا۔

نیلامی سے قبل اس ٹوائلٹ کو کئی ہفتے تک نیویارک میں سوزبیز کے ہیڈکوارٹر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

Scroll to Top