رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ :سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست: پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

دوحہ (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دوحا میں ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر 153رنز بنائے تھے۔

غازی غوری 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ معاذ صداقت نے 23 ، احمد دانیال اور سعد مسعود نے 22،22 رنز اسکور کیے

سری لنکا اے کی جانب سے پرمود مدھوشن نے چار اور تراوین میتھیو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

154 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا اے کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں پر 148 رنز بناسکی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،بنگلہ دیش بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستانی شاہینوں نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو فتح کے لیے154 رنز کا ہدف دیا تھا، مطلوبہ ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی۔

میلان 32 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔ اوپننگ بلے بازوں لاسنتھ نے 27 اور ویشان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔۔

پاکستان کی جانب سے سعاد مسعود اور صفیان مقیم نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عبید شاہ ، شاہد عزیز ، احمد دانیال نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی شاہینوں نے پہلے کھیلتے ہوئے153 رنز بنائے تھے ۔۔

قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد نعیم نے 15 گیندوں 16 رنز، معاز صداقت نے 11 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ یاسر خان نے 7 گیندوں پر 6، محمد فائق نے 3 گیندوں پر 7 سکور کئے۔۔

عرفان خان نے 7 گیندوں پر 6 سکور کئے، سعاد مسعود نے 25 گیندوں پر 22 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے۔ شاہد عزیز نے 5 گیندوں پر 7 سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔۔

احمد دانیال نے 8 گیندوں پر 22 سکور کیے جس میں 3 چھکے شامل تھے، غازی غوری 36 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔

Scroll to Top