آزادکشمیر کابینہ، ہیلتھ کارڈ کا اجراء،تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں وکشمیر کابینہ کاہیلتھ کارڈ کی اجرائیگی ، تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی اورنئے تعلیمی اداروں کے قیام کے معاملہ کا ازسرنو جائزہ لے کر ہفتے کے اندر کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کرنے کافیصلہ۔

آزادکشمیرکابینہ نے وزیراعظم آزادکشمیر کے اسمبلی میں پہلے خطاب میں کئے گئے اعلانات کی توثیق کر دی۔

کابینہ نے تمام حلقہ جات کے لیے 30,30کلومیٹر سڑکوں کی منظوری اور بین الاضلاعی وبین اتحصیل 500کلومیٹر سڑکوں کی بہترگی کے منصوبہ جات متعلقہ فورم پر منظوری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ نے مختلف محکمہ جات بشمول لوکل گورنمنٹ جن کے ملازمین کی پنشن کے معاملہ گزشتہ تین ماہ سے زیر التواء تھے کی فوری ادائیگی کی منظوری دیدی۔

لینڈ سلائینڈ نگ کے دورن اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر سڑکیں بحال کرنے والے آپریٹرز کے لیے رسک الائونس کی بھی منظوری دیدی گئی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیرکابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد وزراء حکومت سردار جاوید ایوب،چوہدری محمد رشید، محترمہ نبیلہ ایوب اور مشیر حکومت سردار فہد یعقوب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

سردار جاوید ایوب نے کہا کہ آج آزادجموں کشمیرکابینہ کے پہلے اجلاس میں 11نکاتی ایجنڈا زیر غور لایا گیا جبکہ گزشتہ عرصہ کے 35زیر التواء ایجنڈا آئٹمز بھی زیر غور لائے گئے۔

کابینہ نے صدرپاکستان ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں آزادکشمیر میں عوامی حکومت کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ فیصلوں کے مطابق گریڈ ایک کے ملازمین کی مستقلی اور گریڈ 4کے ملازمین کو گریڈ 5میں اپ گریڈ کرنے کے بھی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد ہوگا۔ ایکشن کمیٹی بھی ہمارے ہی لوگوں پر مشتمل ہےجو معاملات حکومت آزادکشمیر کی دائرہ اختیار میںہیں ان پر مرحلہ وار منظوری ہوگی

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حویلی پہنچ گئے، میگا پراجیکٹس کا اعلان

جو معاملہ وفاقی حکومت سے متعلقہ ہیں انکے حل کے لیے وزیراعظم پاکستان نے یقین دہانی کروائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اربن پلاننگ ہمارے پلان کا حصہ ہے۔ کل وزیراعظم مظفرآباد شہر کا دور کریںگے اور مختلف منصوبہ جات کا جائزہ لیں گے۔

ایڈھاک اور عارضی ملازمین کے مسائل کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ازسرنو جائزہ لیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ زلزلہ کے بعد شہر میں بے ہنگم تعمیرات ہوئیں اور بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔

اس حوالہ سے آئندہ سخت اقدامات کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سردار جاوید ایوب نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ بلا تفریق اور بلا تخصیص دیا جائیگا۔

کارڈیک ہسپتال میں ایجیو گرافی مشین کی خراب کی رپورٹ لے کر اسے ٹھیک کروانے کے فوری اقدامات کریں گے۔

ایک سوال کی جواب میں وزیرحکومت چوہدری محمد رشید نے کہا کہ آزادکشمیر میں اسوقت 900شیلٹر لیس جبکہ 1100ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن پر جزوی کام ہوا ہے۔

ان اداروں کو مکمل کرنے کے لیے 4بلین روپے درکار ہیں۔ اس حوالہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے 1بلین روپے کی پلاننگ کمیشن سے منظوری ہوئی جن میں پہلے مرحلہ پر ایسے اداروں کی عمارتیں مکمل کی جائیں گی

جن پر 80فیصد یا اس سے زیادہ کام ہوچکا ہے۔جبکہ باقی رقم کے حصول کے لیے بھی وفاقی حکومت سے ون ٹایم گرانٹ کے لیے تحریک کی جا رہی ہے تاکہ ان اداروں کی عمارتیں مکمل کی جا سکیں۔

Scroll to Top