دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور بڑاجھٹکا، دبئی ایئرشو میں بھارتی ہلکے جنگی طیارے تیجس کے گرنے کے واقعے نے نہ صرف شو میں موجود وفود کو حیران کردیا بلکہ بھارت کی دفاعی صنعت کیلئے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا۔
انٹرنیشنل خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیارہ بنانے والی سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے شیئرزمارکیٹ میں دباؤکا شکارہوگئے
کمپنی کے حصص کی قیمت میں 2 اعشاریہ 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق طیارے کے حادثے کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرشو کے دوران بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس گرکر تباہ
دفاعی شعبے کی مستقبل کی ساکھ سے جوڑا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایئر شوز میں کسی بھی طیارے کا گرنا نہ صرف اس کی قابلِ اعتماد کارکردگی پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ برآمدی معاہدوں پربھی منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔
بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ ایچ اے ایل نے اپنے پائلٹ کی محفوظ حالت کی تصدیق کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کو حادثے کی بنیادی وجہ قراردیا ہے۔
یاد رہے کہ خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا، گرنے والے طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کچھ دن قبل تیجس طیارے کا آئل بھی لیک ہوا تھا جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے تیجس کے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔




