فیصل آباد: ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے سے شدید دھماکہ، جس کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری میں اچانک بوائلر پھٹ گیا، جس کے باعث خوف ناک دھماکہ ہوا اور 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔
دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہوئے ہو سکتے ہیں ۔
ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ ملبے سے متاثرہ افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تتاپانی میں سکریب کے گودام میں دھماکہ،ایک فردجاں بحق تین زخمی
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے ، خواتین، بزرگ اور فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ کیمیکل میں لیکیج سے آگ لگنا ہے ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب نے موقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریسکیو کارروائیوں میں مکمل تعاون فراہم کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:30دن تک روزانہ گرین ٹی پینے کے حیران کن فوائد سامنے آگئے
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ٹریفک پولیس ایمبولینسز اور امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے ۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت کے تحت پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی ریسکیو سرگرمیوں میں بھر پورحصہ لے رہی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کر رہی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کینیڈین ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کو ویزا فراڈ کے متعلق خبردارکردیا




