لندن (کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد کھاوڑہ کا ایک اور اعزاز۔ نوجوان طالب علم رہنما سابق صدر ایم ایس این (ڈگری کالج ) مظفرآباد آزاد کشمیر راجہ سمیع بابر نے یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ ((University of west Scot Landسے ماسٹر کی ڈگری مکمل کر لی ۔
راجہ سمیع بابر کے فیملی ممبران ،عزیز دوستوں نے ان کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پربرطانیہ میں موجود ا ن کے دوستوں کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے ماسٹرز ڈگری صرف ڈگری نہیں سفر، قربانیوں، جدوجہد اور ثابت قدمی کی پہچان ہے ۔
مشکل راستے آسان نہیں ہوتے لیکن ان کا مقصد ہمیشہ قیمتی ہوتا ہے اس ڈگری کی قیمت اس طالبعلم کے علاوہ کوئی نہیں جانتا جو کئی راتوں کی نیندیں تمام راحتیں قربان کر کے انتہائی نامساعد حالات میں فیس کی ادا ئیگی اور سالوں فیملی سے دور رہتا ہے میرے خیال میں کوئی بھی لفظ ایسا نہیں جو اس درد کو بیان کر سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:30دن تک روزانہ گرین ٹی پینے کے حیران کن فوائد سامنے آگئے
برطانیہ میں مقیم ان کے دوستوں نے اس کامیابی کو کھاوڑہ اور مظفرآباد کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے سفر میں بے شمار چیلنجز شامل ہوتے ہیں، جن میں مالی دقتیں، فیملی سے طویل دوری، نیند سے محرومی اور وقت کی شدید کمی شامل ہیں ۔
جو لوگ اپنے مقصد اور خواب سے مخلص ہوں، وہ ہر امتحان میں کامیاب نکلتے ہیں ۔ ان کے مطابق اس ڈگری کی اصل قیمت وہی طالب علم جانتا ہے جو کئی راتیں جاگ کر، اپنی آرام و آسائش قربان کر کے، سخت حالات میں بھی تعلیم جاری رکھتا ہے ۔
راجہ سمیع نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین، اساتذہ اور دوستوں کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بھی اپنے خطے کی خدمت اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ ان کی یہ کامیابی کھاوڑہ کے دیگر نوجوانوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب کرے گی ۔




