فاروڈ بلاک ممبران کی پی پی میں شمولیت،ٹکٹ کی یقین دہانیوں پر جیالوں کا اہم اجلاس طلب

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ سے فاروڈ بلاک کے ممبران اسمبلی کی پارٹی میں شمولیت اور ٹکٹ دینے کی یقین دہانیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی حلقہ سات کی پارٹی تنظیموں کا دھواں دھار پہلا مشترکہ اجلاس آج لیپہ ویلی میں منعقد ہو گا جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے صدرخواجہ فاروق احمد کریں گے

اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ٹکٹ ہولڈر حلقہ سات شوکت جاوید میر ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان ضلعی جنرل سیکرٹری ملک احمد نواز سمیت پارٹی پی ایس ایف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شعبہ خواتین کی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈر کو مدعو کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، سابق وزیر اعظم انوارالحق کا بیان توڑ مروڑ کر پیش

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد اور تازہ ترین سیاسی صورتحال عوام کو درپیش مسائل چودہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد ،امریکی کانگریس میں پیش ہونے والی رپورٹ میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق بنیان مرصوص میں ملنے والی کامیابیوں کی بہترین دفاعی حکمت عملی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف اور بھارت کی آپریشن سندھور میں شکست کو ناقص فوجی قوت قرار دینے سے عالمی سطح پر پاکستان کی معتبر ساکھ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی ،پی ایس ایف ،پیپلز یوتھ، شعبہ خواتین کا اہم ترین اجلاس آج جمتہ المبارک کوبوقت دس بجے مین بازار وادی لیپہ میں طلب کر لیا گیا ہے،دوسرا اجلاس ہفتہ کے دن ہٹیاں بالا میں منعقد ہو گا۔

تحصیل جنرل سیکرٹری ممبر لوکل کونسل صدیق احمد شیخ نے بروز جمتہ المبارک لیپہ اور ملک احمد نواز ضلعی جنرل سیکرٹری نے بروز ہفتہ حلقہ کے عہدیداروں کو بروقت شرکت کی ہدایت کر دی ہے لہذا پارٹی عہدیداران کارکنان اس مشاورتی اجلاس میں بروقت شرکت یقینی بنا کر اپنی قیمتی تجاویز سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے سفارشات پیش کریں

اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین فخر پاکستان بلاول بھٹو زرداری صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض پارٹی نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر اظہار اعتماد کے ساتھ اپنے تحفظات باہمی اعتماد سازی سے پیش کرنے کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا حویلی، باغ ایک روزہ دورہ

امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Scroll to Top