راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سریز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔برائن بینٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 اور رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت، پی سی بی کی وضاحت
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھانوکا راجاپکشا 11، کمنڈو مینڈس 9، ونندو ہسارنگا 8، مہیش ٹھیکشانا 8، کوشل مینڈس 6، کوشل پریرا 4، دشمانتا چمیرا 1، ایشان ملنگا 1 اورپتھم نسانکا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
Zimbabwe complete a comprehensive 67-run win over Sri Lanka in Rawalpindi 🙌#CricketKiJeet | #SLvZIM pic.twitter.com/qzWM4tpa8D
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2025
نوان تھشارا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور بریڈ ایونز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔گریم کریمر، ٹینو ٹینڈا مپوسا، سکندر رضا اور رائن برل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبلسری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔
زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ اور کپتان سکندر رضا بالترتیب 49 اور 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رائن برل 18، ٹشِنگا موسیکوا 11، برینڈن ٹیلر 11، ٹیڈیوناشے مارومانی 10، بریڈ ایونز 4 اور ٹونی مُنیونگا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ٹینوٹینڈا مپوسا 5 اور گریم کریمر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دشمانتا چمیرا اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاری کو آؤٹ کیا۔




