متحدہ عرب امارات:بنگلہ دیش سمیت 9 ممالک پر ویزا پابندی عائد

یواے ای (کشمیر ڈیجیٹل)یو اے ای حکام نے 9 ممالک پر وزٹ اور ورک ویزا سے متعلق عارضی پابندی عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش سمیت نو ممالک پر ویزوں کی پابندی عائدکر دی ۔ اس پابندی کا اطلاق وزٹ اور ورک ویزا پر ہوگا۔

جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں بنگلا دیش، یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، یمن، لبنان اور افغانستان شامل ہیں۔پابندی کی وجوہات میں ان ممالک میں سیاسی عدم استحکام اور باہمی رنجشیں بھی شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری کار کا ای چالان موصول

امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔

یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی، تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔

یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی۔ تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔ اور ایسی پالیسیوں پر سرکاری بیانات اکثر محدود رہے ہیں۔

Scroll to Top