فوڈ اتھارٹی

چڑہوئی :فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، تاجروں پر 1 لاکھ سے زائد جرمانہ

چڑھوئی ، ڈونگی بازار میں فوڈ اتھارٹی کی کی دبنگ کارروائیاں: 70 لیٹر مضرِ صحت رینسڈ آئل (تخمینی مالیت 35 ہزار روپے) تلف، ایکسپائر کیک اور نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے تحصیل چڑھوئی اور ڈونگی بازار میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد بیکرز، ہوٹلز، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور جنرل اسٹورز کے خلاف سخت اقدامات کیے۔

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 1,02,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹیم نے مختلف کاروباری مراکز سے 70 لیٹر سے زائد مضرِ صحت رینسڈ آئل برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا،

جس کی تخمینی مالیت تقریباً 35 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں، متعدد دکانوں سے ایکسپائر کیک، نان فوڈ گریڈ کلرز اور ناقص اشیائے خوردونوش ضبط کر لی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف، تحقیقات کیلئے شکایت جمع

کارروائی فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 22 (ممنوعہ اشیاء کی فروخت) اور سیکشن 29 (غیر صحت بخش ماحول) کے تحت کی گئی۔

کارروائی کی نگرانی ڈی ایف سی اور ایف ایس او منظم اکرم چوہدری نے کی، جبکہ ٹیم میں فوڈ اینالسٹ محمد جلیل (میرپور ڈویژن )اے ایف ایس او محمد فیاض، چوہدری اسد جاوید ،سردار وجاہت علی خان، محمد فیاض، سردار عقیل خان اور دیگر عملہ شامل تھا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق، عوام تک معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات درکار ہونے کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 1280 پر رابطہ کریں، جہاں ان کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top