سنٹرل کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

سنٹرل کرم کے علاقوں مناتو اور مرزائی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر نہایت مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں 22 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

سنٹرل کرم کے علاقے مناتو اور مرزائی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد ان خوارج کو نشانہ بنانا تھا جو آبادی کے قریب ایک گھر پر قبضہ کر کے چھپے ہوئے تھے۔ فورسز نے اطلاع ملتے ہی مؤثر، ٹارگٹڈ اور بروقت کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی:ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے کرم کے علاقوں مرزائی اور مناتو میں دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 22 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں، جس کے تحت فورسز نے مخصوص اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے مؤثر اقدامات کیے۔

آپریشن کے دوران فورسز نے اس جگہ کو گھیرے میں لیا جہاں خوارج نے ایک گھر پر قبضہ کر رکھا تھا۔ کارروائی نہایت ٹارگٹڈ تھی اور فورسز نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے مطلوبہ اہداف حاصل کیے۔ فوجی کارروائی کے دوران کسی مقامی فرد کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فورسز نے آپریشن انتہائی احتیاط اور منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: آزاد جموں کشمیر کی اٹھارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کارروائی کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ خوارج نے اس گھر میں بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔ فوجی کارروائی کے دوران یہ بارودی مواد بھی پھٹ گیا، جس کے باعث گھر تباہ ہو گیا۔ اس دوران کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی۔

قومِ پاکستان اور اس کے محافظ ادارے دہشت گردی کے اس فتنے کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا ہیں۔ ریاستی سطح پر واضح کیا گیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے انجام تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے، اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جاتا رہے گا۔

پاکستان زندہ باد!

Scroll to Top