محکمہ موسمیات نےملک میں بارشوں کا امکان بتا دیا

آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے لیے محکمہ موسمیات نے موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔ پنجاب کے میدانی اضلاع میں سموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور چند مقامات پر رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔

جمعرات کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ پنجاب کے میدانی اضلاع میں سموگ کے ساتھ چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا نے ریوو جی آر ایس پر 100 فیصد بائے بیک آفر متعارف کرادی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دسمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، جس سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو بتایا کہ سموگ اور سردی کے ملاپ سے صحت کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، جیسے نمونیا، دمہ اور الرجی۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں تاکہ ان بیماریوں کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

شہر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 206 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر آ گیا۔ فیصل آباد میں AQI 349، گوجرانوالہ میں 344 اور ملتان میں 272 ریکارڈ کیے گئے۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ رہیں اور ماسک کے استعمال سمیت تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ سانس کی بیماریوں کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سی ڈی اے کا وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ 

آج کم سے کم درجہ حرارت درج ذیل مقامات پر ریکارڈ کیا گیا ہے: اسکردو منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، لہہ اور گلگت منفی 3 ڈگری، بابوسر منفی 2 ڈگری، اور گوپس منفی 1 ڈگری۔

Scroll to Top