ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل)ممبر ضلع کونسل آصف اقبال مغل نے کشمیر ڈیجیٹل نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ 90 کی بحالی ہمارا پہلا مطالبہ ہے۔جب تک ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں ہوتا ہم جزوی ترمیم اور فنڈز قبول نہیں کریں گے۔
بااختیار لوکل گورنمنٹ کیلئے تمام شعبوںکے رولز آف بزنس طے کئے جائیں۔تمامشعبوں کے پیکیجز بذریعہ بلدیاتی نمائندگان دیئے جائیں۔ کونسلز کی ضروریات ، سٹاف ،دفاتر اور دیگر لوازمات فوری طور پر پورے کئے جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان مطالبات حل تک حکومت سے نہ تو مذاکرات ہو سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی پیکیج یا فنڈز قبول کئے جائیں گے ،اس پوائنٹ پر سب بلدیاتی نمائندے بھمبرسے نیلم تک متفق و متحد ہیں اس سلسلہ میں 15 فروری کو مظفرآباد میں بلدیاتی ممبران کا کنونشن ہو گا جس میں آزادکشمیر بھر سے ممبران شرکت کرینگے۔
حکومت کو چاہئے کہ ایکٹ 2025 کو منظور کروائے اور ہمارے تمام مطالبات پورے کئے جائیں۔ہم انشاءاللہ 15 فروری کو بھرپور قوت سے مظفرآباد کنونشن میں شامل
ہوں گے۔۔۔۔