اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل )وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے جاری لیٹرنمبر4(8)92-Policyکے مطابق اور سی ڈی اے مزدور یونین کی ڈیمانڈپر سی ڈی اے میں کام کرنیوالے تمام ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فی صد اضافے کی منظوری دیدی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، بورڈ ممبران اور سی ڈی اے انتظامیہ سے اظہار تشکر
مزید یہ بھی پڑھیں:100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کے نتائج کا اعلان
چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے 2008میں تمام ملازمین کی رینٹل سیلنگ تنخواہ کے ساتھ فکس کروائی جس کی بدولت تمام ملازمین اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں
انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں ہاؤس رینٹل سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ ملازمین کیلئے خوش آئند اقدام ہے یقینا اس سے نہ صرف ملازمین کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی
بلکہ ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مددملے گی۔چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور یونین ہمیشہ سے ملازمین کے حقوق کی محافظ رہی ہے اور آئندہ بھی مزدوروں کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔





