دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے رہے جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔
فضا مسلسل رنگا رنگ کرتبوں سے گونجتی رہی، جب مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے انتہائی مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیے۔
شرکا نے اونچی پروازوں، تیز رفتاری کے مظاہروں اور فارمیٹ میں کی گئی فضائی مظاہرے کو بے حد سراہا۔پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر اس بار بھی سب کی آنکھوں کا مرکز رہا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کاسامنا،دبئی شو میں جنگی طیارےکا آئل لیک
رواں برس ماہ مئی کے معرکے میں پاکستانی فضائیہ کے کامیابی کو دبئی ائیر شو میں بھی محسوس کیا جارہا ہے بلکہ متعدد ملکی اور غیر ملکی شرکا سبزہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کو دیکھ کر خوب تصاویر بنواتے ہوئے نظر آئے۔
اس کے ساتھ پاکستانی پائلٹس کی صلاحتیوں کا اعتراف کے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔
مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے انتہائی مہارت سے مظاہرے پیش کیے، جسے شائقین اور ماہرین نے خوب سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی ائیر شوایوی ایشن مارکیٹ میں ہلچل مچانے کو تیار ، پاکستانی پائلٹس مرکز نگاہ بن گئے
پانچ روزہ ائیر شو کے دوران عالمی سطح پر دفاعی معاہدے، جدید ٹیکنالوجی لانچز اور روزانہ کے فلائنگ ڈسپلے جاری رہیں گے، جس سے دنیا بھر کے شرکا فضائی صنعت کی جدید پیش رفت سے آگاہ ہوں گے۔




