سردارعتیق خان

انوارالحق ،حامی ممبران ،مسلم کانفرنس، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کا بائیکاٹ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب۔

سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے رائے شماری کے بعد نتائج کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کےرکن اسمبلی راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد جموں کشمیر کے 16 ویں قائد ایوان منتخب ہوگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد بطور متبادل امیدوار راجا فیصل ممتاز راٹھور 36ووٹ لیکر آزاد جموں کشمیر کے 16 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتمادکامیاب:فیصل ممتاز راٹھور آزادکشمیر کے 16ویں وزیراعظم منتخب

تحریک عدم اعتماد کے حق میں 36ووٹ قرارداد مخالف دو ووٹ پڑے۔وزیر اعظم انوار الحق اور ان کے حامی ممبران کا ایوان سے واک آئوٹ۔

پیپلز پارٹی کے سترہ اراکین اسمبلی،پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے دس اراکین ،مسلم لیگ ن کے 9 اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے تحریک عدم اعتماد سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

تحریک جمعے کی دوپہر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، جس پر 25 اراکین نے دستخط کیے تھے، جن میں 23 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی اور 2 کا مسلم لیگ (ن) سے تھا۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی شریک ہیں۔

اپریل 2023 میں توہینِ عدالت کے الزام میں تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد چوہدری انوارالحق نے منصب سنبھالا تھا.

Scroll to Top