پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
اتوار کو رضوان کے ون ڈے فارمیٹ میں 100 میچز مکمل ہوگئے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ایک روزہ میچ کے آغاز سے پہلے 100 ون ڈے انٹرنیشنل مکمل ہونے پر محمدرضوان کیلئے میدان میں ایک تقریب ہوئی۔
تقریب میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، رضوان میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی چاہت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا
اس موقع پر نسیم شاہ نے محمدرضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔محمد رضوان نے 100 ون ڈے میچز میں 2921 رنز اسکور کیے ہیں۔
واضح رہے کہ تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کرکٹر محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار
سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ فخر 55 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے،محمد رضوان 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
حسین طلعت نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔




