دوحہ:قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی اختتامی تقریب میں بھی ٹرافی کا تنازع اُٹھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا فائنل 23 نومبر کو دوحا میں شیڈولڈ ہے اور ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی فائنلسٹ ٹیم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی اکڑ ٹوٹی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئےمنتیں شروع کر دیں
ذرائع نے بتایاکہ ایشیا کپ کی طرح رائزنگ اسٹارز کا فائنل بھی ممکنہ طور ر پاکستان شاہینز اور انڈیا اے کی ٹیموں کے درمیان ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں اے سی سی کے صدر محسن نقوی کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے اُن کے ہاتھ سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی ٹیم کے انکار پر محسن نقوی بھی ڈٹ گئے تھے اور کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول کرنے ہے تو مجھ سے وصول کرنا ہوگی۔
تقریب تاخیر کاشکار ہونے پر ٹرافی واپس کر دی گئی تھی،ٹرافی ابھی تک اے سی سی کے دفتر میں موجود ہے اور اے سی سی انڈیا کو تقریب میں آکر ٹرافی وصول کرنے کی پیش کش کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی معاملہ : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کو آئینہ دکھا دیا
یہ بھی یاد رہے کہ بھارت نے ہمیشہ سے کھیل کو اپنی گندی سیاست کی نذر کیا ہےاور کئی سالوں سے پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز نہیں کھیلی، ورلڈ کپس میں ہٹ دھرمی دکھائی جاتی ہے۔
ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی نہیں کیا تھا جس کی عالمی کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور مذمت کی تھی۔




