اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے ۔
ہر شادی شدہ جوڑے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شادی کا اندراج یونین کونسل میں کروائیں۔ ذیل میں یونین کونسل کے ذریعے نکاح و میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا مکمل طریقہ بیان کیا گیا ہے ۔
میرج سرٹیفکیٹ / نکاح نامہ حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات
اصل نکاح نامہ:
1۔ دلہن اور دولہے کے شناختی کارڈ کی نقول
2۔ دونوں کے والدین کے شناختی کارڈ کی نقول
3۔ نکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی نقول
طریقہ کار:
شادی شدہ جوڑے میں سے کسی ایک فرد کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ یونین کونسل جانا ہوگا۔ وہاں موجود عملہ تمام کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔
اگر کاغذات درست ہوں، تو عملہ نکاح کی تفصیلات اپنے نظام میں درج کر دے گا۔ اس کے بعد درخواست گزار کو پروف ریڈنگ کے لیے پرنٹ کیا ہوا فارم دیا جائے گا۔ اگر تمام معلومات درست ہوں تو درخواست دہندہ اس پر دستخط کر کے اسے واپس جمع کرا دے گا۔
دستخط کی تصدیق کے بعد یونین کونسل کی طرف سے میرج سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔
یہ سہولت نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اس وقت صرف چکوال، ننکانہ صاحب، کوئٹہ اور کراچی شرقی میں دستیاب ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہری گھر بیٹھے گاڑیاں خریدیں یا بیچیں : نادرا نے نیا طریقہ بتا دیا




