سری لنکا

تیسرا ون ڈے : سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 212رنز کا ہدف دیدیا

سری لنکا کی ٹیم تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف 212 رنز کا ہدف دے کر 46ویں اوور میں 211 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اورآخری ون دے میں سری لنکا کی طرف سے سادھیرا سماراوکراما نمایاں  بیٹررہے جنہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 48 رنز کی اننگز کھیلی ۔

دوسرے اینڈ سے وکٹوں کے لگا تار گرنے کے باعث سری لنکن ٹیم گرین شرٹس کو بڑا مجموعہ نہ دے سکی ۔

پاکستان کی بولنگ شاندار رہی ، محمد وسیم جونیئر نے شاندر کارکردگی دکھاتے ہوئے  3 وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف نے بھی 2، 2 کھلاڑیوں کو  پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جیت کے لیے 212 رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا ہے، پاکستان کو سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کا بہترین موقع ہے ۔

واضح رہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے  سسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی میں سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں

راولپنڈی کے اس میچ میں سری لنکن ٹیم 300 رنز کے تعاقب میں 293 رنز تک محدود رہی ، جس میں ونیندو ہسارنگا نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی ۔ اس میچ میں پاکستان نے 289 رنز کے ہدف کو 2 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کیا۔

بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری اور محمد رضوان کے 51 رنز نے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا ۔

فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اس میچ میں دونوں وکٹیں چمیرا نے حاصل کیں ۔

Scroll to Top