ضلع حویلی

ضلع حویلی، مہتاب گلی میں شارٹ سرکٹ سے عامر حسین کا گھر جل کر خاکستر ،لاکھوں کا نقصان

فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع حویلی کی مہتاب گلی میں گزشتہ روز ایک نہایت افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ۔

جہاں عامر حسین ولد سراج الدین کے گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے افراد معمول کے کاموں میں مصروف تھے اور کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ چند ہی لمحوں میں ایک بڑا حادثہ رونما ہونے والا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری رہائش گاہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

گھر میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر شعلوں کی شدت کے باعث تمام کوششیں ناکام ہو گئیں ۔

کچھ ہی دیر میں آگ نے مکان کے ہر حصے کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد،سلینڈر پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، علاقہ سوگوار

حادثے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی گھریلو سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا ۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ان کے کئی ضروری اور روزمرہ استعمال کے سامان کے ساتھ ساتھ جمع پونجی بھی راکھ میں تبدیل ہو گئی ۔

اس کے علاوہ گھر کے ساتھ موجود مال مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہو گئے جو خاندان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ تھے ۔

اس نقصان نے گھر والوں کو شدید مالی مشکلات اور ذہنی پریشانی سے دوچار کر دیا ہے ۔

مقامی افراد نے واقعہ کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ بجھانے اور سامان نکالنے کی بھرپور کوشش کی مگر آگ کی شدت کے آگے وہ بھی بے بس رہے ۔

علاقے کے عوام نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مالی مدد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنا گھر اور زندگی بحال کر سکیں ۔

Scroll to Top