اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں تیز، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے نامزد کردہ نئے قائد ایوان فیصل ممتاز راٹھور مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچ گئے۔۔۔
فیصل ممتاز راٹھور کی پیپلزپارٹی کی کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور سے زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات کی،
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم ایل اے چوہدری قاسم مجید بھی شریک تھے،
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی جس میں نئی کابینہ کے ناموں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔۔
فیصل ممتاز راٹھور مظفرآباد سے واپسی پر زرداری ہاؤس پہنچے اور فریال تالپور سے ملاقات کے بعد 11 بجے وہاں سے روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر چوہدری قاسم مجید اور چوہدری ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے، پیپلز پارٹی کی صفوں میں اس پیشرفت کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے
فیصل ممتازراٹھور نےفریال تالپور سے ملاقات میں اپنی نامزدگی پر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا
فیصل ممتاز راٹھور کا قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کشمیر کاز کے ویژن کو آگے بڑھانے کا اعادہ
فریال تالپور کی فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر کی عوام خصوصاً نوجوانوں کی ترقی و بہبود کے لیے جامعہ منصوبہ بندی تشکیل دینے کی ہدایت
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہورہائیکورٹ: جسٹس شمس محمود مرزا بھی عہدے سے مستعفی




