ترکیہ کا بھارت کو بڑا جھٹکا،8دن منت سماجت بھی کام نہ آئی،اپاچی ہیلی کاپٹر واپس امریکا پہنچ گئے

نئی دلی : ترکیہ نے 124ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے بھارت کیلئے لے جائے جانیوالے تین AH-64Eاپاچی ہیلی کاپٹروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جس سے پرواز کومجبورا ًواپس امریکہ جانا پڑا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یکم نومبر کوایک کارگو ہوائی جہازtonov AN-124 بھارتی فوج کیلئے تین اپاچی ہیلی کاپٹروں کولے کر ایریزونا کے میسا گیٹ وے ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا ۔

اینٹونوف طیارہ انگلینڈ کے ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹ پر اترا، جہاں وہ ایندھن بھرنے کے لیے رکا تھا تاہم یہ طیارہ 8دن تک وہاں پر بھی کھڑارہا اورترکیہ کی طرف سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر 8 نومبر کو اس نے واپس بھارت کی طرف اپنا سفر جاری رکھنے کی بجائے واپس میسا گیٹ وے ایئرپورٹ کیلئے اڑان بھری ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ تکنیکی خرابیوں،غیرپیشہ ورانہ تربیت کا شکار،حادثات میں اضافہ

تینوں اپاچی ہیلی کاپٹروں کو امریکی ایئربیس پر اتارا گیا ۔ذرائع کے مطابق 8 دن کے دوران بھارت نے کوشش کی کہ ترکیہ اجازت دے دے لیکن ترکیہ نے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 22 اپاچی ہیلی کاپٹر ہندوستانی فضائیہ کو اور تین فوج کو فراہم کئے گئے ہیں۔ فوج کیلئے تین ہیلی کاپٹر اگست میں فراہم کیے گئے تھے اور پھر وہی اینٹونوف طیارے نے ترکی کی فضائی حدود سے اڑان بھری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو بڑا جھٹکا، جنوبی بحیرہ چین میں ہیلی کاپٹر اور جنگی جہاز گر کر تباہ

گزشتہ ماہ بھارتی حکام نے نئی دہلی میں ترکیہ کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت نہیں کی تھی اور پیغام دیا تھا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی حمایت کیوں کی گئی لیکن ترکیہ نے بھی اپنے دوٹوک موقف کا اظہار کیا۔

Scroll to Top