سرینگر، نوگام کے پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 8افراد ہلاک

سرینگر: بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے سرینگر نوگام کے پولیس سٹیشن میں بڑادھماکہ، پوراعلاقہ لرز اٹھا ہے جس سے 8افراد ہلاک اور13زخمی ہوئے  ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے سرینگر نوگام کے پولیس سٹیشن میں بڑادھماکہ ہوا ہے اور انڈیا میڈیا کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ نہیں تھا بلکہ امونیم نائٹریٹ پر کچھ تجربے کئے جا رہے تھے جس کی وجہ سے امونیم نائٹریٹ پھٹ گیا اور دھماکہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھماکہ دلی میں چھاپے کشمیر میں کیوں؟محبوبہ مفتی کا کشمیری ڈاکٹروں کو ملوث کرنے پر اظہار تشویش

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ میں 8 اہلکار ہلاک او13 زخمی ہوئے ہیں  جبکہ مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ برآمد کیا گیا باروی مواد جائزہ لینا کے دوران دھماکے سے پھٹا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کو بھارت کی جانب سے دہشتگردی قرارنہیں دیا گیا،ا س سے قبل دہلی دھماکہ کو بھی ابتدائی طور پر سلنڈر دھماکہ کہا گیا تھا اور بعد میں اسی کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکہ سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کہہ بھی نہیں سکتا کہ دہشتگرد حملہ تھا،اگر انہوں نے یہ کہنے کی غلطی کی تو کانگریس کہے گی کہ شاباش اب پاکستان پہ حملہ کر دیں۔

بی جے پی حکومت چھ ماہ پہلے پاکستان پہ حملہ کر کے اپنے چھ 6 جہاز گرا چکی ہے- اسی لیے بی جے پی حکومت کو پتہ ہے کہ اس دفعہ پاکستان پہ حملہ کیا تو 12 جہاز گرانے پڑیں گے ۔

Scroll to Top