پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر اسکولوں کے اوقاتِ کار اور تعطیلات کے شیڈول میں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ۔
پنجاب حکومت کا نئے اوقات کار پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان
نئے فیصلے کے مطابق اب ہفتہ کے روز بھی تعطیل ہوگی، جس کے بعد طلبہ ہفتے میں دو چھٹیاں حاصل کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور
اس سے پہلے صرف اتوار کو تعطیل ہوا کرتی تھی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیف پارٹنر اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔
جمعہ کے روز کلاسز 12 بج کر 30 منٹ پر ختم کی جائیں گی۔ یہ نیا شیڈول 15 اپریل 2026 تک نافذالعمل رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں بھی اسموگ کی شدت کے سبب تبدیلی کی تھی۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک جبکہ جمعہ کو 12:30 بجے تک کھلیں گے۔
صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا تھا کہ اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے دوران بچوں کی صحت اور تحفظ اولین ترجیح ہے، اسی لیے اسکول ٹائمنگز میں ردوبدل ناگزیر تھا۔




