دوسرا ون ڈے ،پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ فیصلہ

راولپنڈی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تین میچز پر مشتمل سیریز میں آج قومی ٹیم ہدف کا تعاقب کرے گی۔

اس میچ میں شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں ۔ سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی ۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی حوریہ امتیاز ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے سری لنکا روانہ

سلمان علی آغا 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے ۔ حسین طلعت نے 63 گیندوں پر 62 رنز کی متاثرکن اننگز کھیلی۔ فخر زمان 32 اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  جبکہ صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسارنگا نے 59 رنز کی تیز اننگز کھیل کر تین وکٹیں حاصل کیں ۔ سدیرا 39، کامل مشارا 38 اور کپتان اسالنکا 32 رنز بنا سکے ، مگر یہ ٹیم کو فتح دلانے کے لیے کافی نہ تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کی تصدیق

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 61 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جبکہ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2،2کٹیں حاصل کیں ۔

Scroll to Top