آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں سونے کی اُونچی اڑان ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے بعد مقامی گولڈ مارکیٹ نے 14 نومبر 2025 تک کے تازہ نرخ جاری کر د ئیے ہیں ۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق عالمی اور مقامی معاشی تبدیلیوں کے اثرات آج کے نرخوں میں نمایاں ہیں جبکہ زیورات کے خریدار اور سرمایہ کار ان قیمتوں کو خاص اہمیت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 436,200 روپے اور 24 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 373,977 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

سونے کے معیار کی بنیاد پر دیگر کیٹیگریز میں بھی نئی قیمتیں شامل ہیں جن کے مطابق 22 قیراط سونا 389,584 روپے فی تولہ اور 21 قیراط سونا 371,879 روپے فی تولہ فروخت ہو رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سی جی 125 گولڈ 2025 لانچ ، قیمت اور اقساط کی تفصیل جاری

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی حالیہ بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی سطح پر معاشی بے یقینی ، مہنگائی کے دباؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کا نتیجہ ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل اضافہ نہ صرف عام خریدار کے لیے مشکل پیدا کر رہا ہے بلکہ زیورات کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں ۔

پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، ملتان اور پشاور میں بھی آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 436,200 روپے جبکہ 22 قیراط کی قیمت 389,584 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مختلف شہروں میں نرخوں کا یکساں رہنا اس بات کی علامت ہے کہ ملکی مارکیٹ براہِ راست عالمی رجحانات کی پیروی کر رہی ہے ۔

تاجروں کے مطابق اگر عالمی سطح پر معاشی دباؤ برقرار رہا ہےتو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا کہ خریداری سے قبل ریٹ کی تصدیق مستند سنار سے کریں ۔

Scroll to Top