پہلا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 11 نومبر کو ہونے والے میچ کے دوران قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے، جس پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق کپتان شاہین آفریدی نے سلو اوور ریٹ سے متعلق عائد سزا قبول کرلی ہے، اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یاد رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی نے شائقین کرکٹ سے بڑا مطالبہ کردیا

قومی کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلا جائےگا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں دہشتگردی واقعہ کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا عندیہ دیا تھا

تاہم گزشتہ رات وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی یقین دھانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Scroll to Top