دھماکہ دلی میں چھاپے کشمیر میں کیوں؟محبوبہ مفتی کا کشمیری ڈاکٹروں کو ملوث کرنے پر اظہار تشویش

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کی طرف سے دلی بم دھماکے میں کشمیری ڈاکٹرو ں کو ملوث کئے جانے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واقعے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے گناہ لوگوںکو ہرگز نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے جرم ابھی ثابت نہیں ہوا لیکن پھر بھی ملزمان کے اہلخانہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو نا قابل قبول ہے،دھماکہ دلی میں ہوا لیکن چھاپے کشمیر میں جارے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی دھماکہ، عینی شاہدنے مودی سرکاراور بھارتی میڈیاکا جھوٹ بے نقاب کردیا

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیےلیکن بے گناہ خاندان کے افراد کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے ۔

پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ اگر دھماکے میں واقعی کشمیری ڈاکٹر وں کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے تو یہ بدقسمتی ہوگی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کرتی رہی ہے اور وہ آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے۔

یاد رہے کہ دلی دھماکے کے بعد بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر زمین تنگ کردی ہے اورڈاکٹروں سمیت درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لال قلعہ میٹرو سٹیشن دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا، بھارتی پولیس کی تصدیق

کشمیری ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے کے علاوہ ان کی فیملیز اور خاص کر خواتین کو بھی بھارتی فورسز کی جانب سے ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کو بھی الزامات کا سامنا ہے۔

Scroll to Top