جہلم ویلی: انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن، گاڑیاں مختص شدہ جگہ منتقل

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان،اسسٹنٹ کمشنر ھٹیاں بالا کامران خان،وائس چیئرمین بلدیہ ممتاز شیخ،ڈی ایس پی عبدالخالق، چیف آفیسر بلدیہ سید امتیاز شبیر کاظمی،مجسٹریٹ بلدیہ راجہ شیراز خان،ڈی ٹی آئی جاوید عباسی، ایس ایچ او منظر چغتائی، انسپکٹر تجاوزات بلدیہ راجہ تیمورشامل

،انتظامیہ،بلدیہ، ٹریفک پولیس،انتظامی پولیس، جملہ سٹاف کے ہمراہ ٹریفک مسائل،بازار میں پیدل راہگیروں بالخصوص خواتین اور بچوں کو آسانی فراہم کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا گیا گاڑیوں کے تمام سٹینڈز کو مختص شدہ جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔۔

اس کے علاوہ دیگر گاڑیوں کیلئے کڑلی نالہ میں جگہ مختص کر دی گئی ہے بس سٹاپ پر صرف دو بپلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں ہی کھڑی کی جائیں گی

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: غیر قانونی غیر ملکی ملازمین کو 6 ماہ کی مہلت مل گئی

علاؤہ ازیں بازار میں کسی بھی جگہ بس،ٹوٹا،گاڑی کھڑی کرنے کی جازت نہیں ہے۔ بازار میں ایک وقت میں صرف تین رکشوں کو کھڑا کرنے کی اجازت ہو گی۔

تاجران کے بائیک پارکنگ کیلئے نرگس پلازہ تا مکہ مارکیٹ جگہ مختص کر دی گء جس کی نشاندہی بھی جلد کر دی جائے گی۔

عوام علاقہ، تاجران، سول سوسائٹی،گاڑی مالکان اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Scroll to Top