مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دے رہی جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں، ہم 15 فروری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، اب اپنا حق لے کر رہیں گے۔
کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں طیب منظور کیانی نے کہا کہ ضلع کونسل جہلم ویلی کے مسائل آج بھی وہی ہیں جو 2009 میں تھے آج بھی ملازمین کی تعداد صرف 2ہے۔
دفتر کرائے کی عمارت میں ہے۔اپنے وسائل سے سٹاف ہم نے رکھا ہوا ہے۔اسی طرح تین ادارے ایک عمارت میں چل رہے ہیں ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا آفس نہیں ،جہلم ویلی مسائلستان ہے ،پبلک ہیلتھ کا ایکسین نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر کے دور حکومت میں انکی ٹیم کی نااہل تھی، حویلی میں انفراسٹرکچر پورا ہے،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی ہسپتال میں بھی مسائل کے انبار ہیں۔
تنویر الیاس جب وزیر اعظم تھے انہیں اور وزیر اعظم انوارالحق کو بھی تمام مسائل بتائے ہیں لیکن بدقسمتی سے ابھی تک مسائل کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے آئے ہیں ہمیں عوام کو سہولیات فراہم کرنی ہیں، ہمارے علاقے میں پانی کے چشمے بھی خشک ہوگئے ،فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے ہم کوشش کررہے ہیں کہ لگ جائیں اور لوگوں کو صاف پانی ملے۔
طیب منظور کیانی نے کہا کہ جب یوتھ بنیادی حقوق سے محروم ہوگی تو ترقی ناممکن ہوگی، حکومت نوجوانوں کے حقوق کے لئے کوشش کرے
انہوں نے کہا کہ میری جماعت تحریک انصاف اور میرے لیڈر عمران خان ہیں، ہمیں آزاد کشمیر کی موجودہ قیادت سے شکایات ہیں لیکن لیڈر ہمارے عمران خان ہیں اختلافات چلتے رہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک بحالی بلدیاتی اختیارات: 15 فروری مظفرآباد کنونشن کی تیاریوں کا آغاز