نئی دہلی(کشمیر ڈیجیٹل) ہندوستانی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر ایک جعلی فلیگ آپریشن

جس کے نتیجے میں پیر کی شام نئی دہلی کے قلعہ کے علاقے میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے اور اس واقعے میں ملوث ہونے کے لیے پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا ہے، جیسا کہ پہلگام میں ہوا تھا۔
بھارتی سوشل میڈیا ہینڈلرز نے نئی دہلی کے مصروف علاقے میں پیش آنے والے سانحہ کی تحقیقات اور تصدیق کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی بھارتی حکام کے فالس فلیگ آپریشن میں بے گناہ لوگ مارے گئے۔

تاہم، ایک معتبر نیوز پلیٹ فارم ریپبلک نے مختلف اکاؤنٹس سے تصدیق کی کہ یہ سی این جی سلنڈر دھماکہ تھا جو آج شام نئی دہلی میں ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی : لال قلعہ کے قریب دھماکہ؛ 15 افراد ہلاک
بھارتی حکام پر سوشل میڈیا پر الزام تراشی کی جارہی ہے کہ انہوں نے اس دھماکے کو پاکستان پر ڈال کر اپنی ناکامیوں اور مداخلت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا ہینڈلرز نے تحقیقات اور تصدیق کے بغیر پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا حالانکہ سچے حقائق سامنے نہیں آئے تھے۔
بھارتی ٹی وی ریپبلک کے مطابق مختلف ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ یہ دھماکہ دراصلCNG سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہواجس میں شہریوں کو نقصان پہنچا۔ واقعہ نئی دہلی کے مصروف علاقے میں پیش آیا۔




