رٹھوعہ ہریام بریج ہرصورت جولائی2026 تک مکمل کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انورا لحق نے منگلا ڈیم توسیع منصوبہ کے تحت تعمیر ہونیوالے رٹھوعہ ہریام پل کی سائٹ کا معائنہ کیا اورترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ لی ،پراگریس کا بھی جائزہ لیا ۔

وزراء کرنل (ر)وقار احمد نور،چوہدری اظہر صادق، چوہدری یاسر سلطان، نبیلہ ایوب، کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان،چیف انجینئر محمود ممتاز راٹھور،کمشنر چوہدری مختار حسین،ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہمراہ تھے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریام برج محمد حبیب مغل نے رٹھوعہ ہریام پل پر قومی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کی طرف سے اب تک ہونے والی پراگریس کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ یہ منصوبہ جولائی 2026تک مکمل ہونا چاہیے اس میں اب مزید کسی قسم کے التواء کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

چوہدری انوارالحق نے موقع پر موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پل پر کام کی رفتار اور معیار سے مطمئن ہوں، خوشی ہوئی ہے کہ ایف ڈبلیو او کام کررہا اور کام کی رفتار کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

وفاقی حکومت سے فنڈز کی بروقت فراہمی کیلئے آزادکشمیر حکومت بھرپور کردار اد اکرے گی،مشکل اور نامساعد حالات میں ایف ڈبلیو اونے ہمیشہ آزادکشمیراور پاکستان بھر میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، ڈ ی جی ایف ڈبلیو او کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اپریل تک پل کی تمام پائلز مکمل ہونے کے بعد اس کے نئے ڈیزائن سامنے آجائیگا، عوام نے20سال مشکل میں گزارے، اب اس پراجیکٹ کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ماہ یا 45 دن میں خود سائٹ کا وزٹ کروں گا تاکہ مجھے رفتار ادراک ہو، پل کی تکمیل ہم سب کاخواب ہے اسے بروقت مکمل کیا جانا چاہیے،،کمپنی نے اچھا کام کیا ہے کہ اس نے پل کی ساری فزیکل پراگریس انٹرنیٹ پر ڈال دی ہے جسے عوام براہ راست دیکھتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:غازی کشمیر پیرا شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات شروع، وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مزار کو غسل دیا

Scroll to Top