جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کے دورِ صدارت میں امریکہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔ ان کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا امریکی تاریخ کے سب سے ذلت آمیز واقعات میں سے ایک تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس فیصلے کے باعث 13 بہادر امریکی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 لگاتار چھکے، نوجوان کرکٹر نے روی شاستری اور گیری سوبرز کا ریکارڈ روند ڈالا

ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بائیڈن کی کمزور قیادت نے عالمی سطح پر امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی کمزوری کا فائدہ روس نے اٹھایا اور یوکرین پر حملہ کیا۔ ان کے بقول، اگر امریکہ میں مضبوط قیادت ہوتی تو روس کبھی ایسا قدم نہ اٹھاتا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیڈن کے دور میں مشرقِ وسطیٰ میں بھی امن بگڑا اور حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عالمی سطح پر ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے اپنے عہد میں امریکہ کو اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر کمزور کر دیا، اور عوام کا اعتماد کھو دیا۔ ٹرمپ کے مطابق، مباحثے میں بدترین شکست کے بعد بائیڈن کو اپنی انتخابی مہم سے دستبردار ہونا پڑا، جو ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کی خوراک آپ کی خوشبو بدل سکتی ہے؟نیا سائنسی انکشاف

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کے عزم پر قائم ہیں اور عوام 2024 کے صدارتی انتخابات میں حقیقی تبدیلی دیکھیں گے۔

Scroll to Top