میرپور(کشمیر ڈیجیٹل ) غازی کشمیر حضرت پیرا شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کی عرس تقریبات شروع، زائرین کی بڑی تعداد عرس تقریبات میں شرکت کیلئے کھڑی شریف پہنچ گئی، دوسری جانب وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے عرس میں شرکت کی ۔
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے حضرت پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا، چادر اور پھول چڑھائے
عرس کی تقریب میں آزادکشمیر کے وزراء، ضلعی انتظامیہ اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی حضرت میاں محمد بخشؒ کے مزار پر بھی حاضری، فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بزرگان دین، تحریک آزادی، پاکستان کے استحکام اور افواج پاکستان ، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی۔
بابا پیر شاہ غازی کے دو روزہ عرس کی تقریبات کے لیے اجتماع