آخری ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن اور آخری  ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے جہاں مہمان سائیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ، میچ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بھر پور حصہ لیا ۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشق کی ۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی جبکہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سےفتح سمیٹی تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جسے بیٹ پکڑنا نہیں آتا وہ کرکٹ کا سربراہ بنا بیٹھا ہے : راہول گاندھی کی جے شاہ پر سخت تنقید

اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل چکی ہیں ۔ ٹیسٹ سیریز برابر رہی تھی  جبکہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام  تھی ۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی ۔

پاکستان اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان) ، ابرار احمد، بابراعظم ، فہیم اشرف ، فیصل اکرم ، فخر زمان ، حارث رؤف ، حسیب اللہ ، حسن نواز، حسین طلعت ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کاپاکستان کیخلاف ون ڈے اور سہ ملکی ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

Scroll to Top