اسلام آباد : وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی رفتار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
ادار ہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے بعد سالانہ شرح 4.18 فیصد تک کم ہو گئی ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈوں کی فی درجن قیمت میں 8 روپے 33 پیسے اضافہ ہوا۔ بڑے گوشت کی قیمت 10 روپے 66 پیسے فی کلو بڑھ گئی جبکہ چھوٹا گوشت 2 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جیولری چوری کی واردات ناکام ، دکاندار کی خاتون پر تھپڑوں کی بارش
اسی دوران جلانے والی لکڑی کی فی من قیمت میں 22 روپے 56 پیسے اور گھی (2.5 کلو ٹن) کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گی ا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کیلے 2 روپے 86 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2 ہزار 195 روپے 81 پیسے ہو گئی ۔
دوسری جانب کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی سامنے آئی۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 66 روپے 21 پیسے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، پیاز 8 روپے 49 پیسے فی کلو سستا ہوا، لہسن 13 روپے فی کلو کم ہوا، جبکہ مرغی کی فی کلو قیمت 2 روپے 21 پیسے گھٹ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق چینی، دال مسور، دال ماش، دال چنا اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ون ڈے سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا




