کسی بھی امریکی صدر سے کسی فوجی سربراہ ،وزیراعظم کیلئے اتنی تعریفیں نہیں سنیں، شاہد آفریدی

لندن: سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر زبردست کام کر رہے ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں پاک فوج کی خدمات کی تعریف حاصل کی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان کی قدر ہونی چاہیے ، ہمیں بطور پاکستانی حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ پاک فوج ہمارے ملک کیلئے حقیقت ہے،ہمیں فوج کیساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر زبردست کام کر رہے ہیں میں نے آج تک کسی بھی امریکی صدر سے کسی فوجی سربراہ اور وزیراعظم کے لیے اتنی تعریفیں نہیں سنی،الحمداللہ اللہ نے 10مئی کے بعد پاکستان کو اتنی عزت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑائیں، شاہد آفریدی محسن نقوی کے ردعمل کے معترف

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے ساتھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کے کام کرے 13، 14 سال سے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے –

مریم نواز بہت اچھا کام کر رہی ہیں، پہلی دفعہ ضلع خیبر سے ایک وزیراعلیٰ (سہیل آفریدی) آئے ہیں امید ہے وہ بھی اچھا کام کریں گے

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا تنقید سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا – میں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنے بچوں کو حرام کا پیسہ نہیں کھلاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کہا تھا میں کبھی بھی پاکستان چھوڑ کے نہیں جاؤں گا اور میں نے خود دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر یہاں آگیا ۔

Scroll to Top