آزادکشمیر میں سستی اور معیاری تعلیم کیلئے اہم پیشرفت، درسی کتب کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیرمیں سستی اور معیاری تعلیم کی جانب تاریخی پیش رفت،آزاد کشمیر میں معیاری اورسستی تعلیم کیلئے حکومت آزادکشمیر نے اہم قدم اٹھا لیا ، آزادکشمیر ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے ریاست کے بچوں، والدین اور اساتذہ کرام کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا۔

قومی نصاب 2022 -2023 کے عین مطابق پرائمری سکول کی تیار کردہ معیاری نئی درسی کتب کی قیمتوں میں نہ صرف ریکارڈ کمی کی گئی ہے بلکہ بچوں کے سکول کے بیگز کا وزن بھی کیا گیا ہے ۔

اس اقدام کا مقصد نصابی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ریاستی بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کو بہتر بنانا اور والدین کا مالی بوجھ کم کرنا اور معیاری تعلیم تک رسائی میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔

موجودہ اور گزشتہ سال کی درسی کتب کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ درج ذیل ہے ۔

 

Scroll to Top