بیجنگ(کشمیر ڈیجیٹل) چینی وزیر خارجہ کا اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنمائوں کا دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔
خبرایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حق کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ایران کے حقوق کا احترام ضروری ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ مختلف فریق باہمی رابطے اورمذاکرات کے عمل کو برقرار رکھیں تاکہ خطے میں تناؤ کم ہو اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل اور باہمی اعتماد پر مبنی سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور دیرینہ دوستی پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک علاقائی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین نے اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔ اس حوالے سے چین کی جانب سے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی
بات چیت عالمی برادری کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ اس تنازعے میں امن کا داعی اور متوازن ثالث بننے کا خواہاں ہے۔
مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین علاقے میں اپنا سفارتی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے
خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک غیر سیاسی ،وزیراعظم انوار الحق جاتے ہوئے نظر نہیں آرہے،شوکت نواز میر




