وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل) بس کو حادثہ، معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ۔وادی لیپہ میں برفباری کے باعث لیپہ،ریشیاں روڈ پر ایک مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
بس مظفرآباد سے وادی لیپہ جا رہی تھی اور موجی شیر گلی کے مقام پر پھسلن کے باعث دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔
بس میں تقریباً 25 مسافر سوار تھے، جن میں 8 خواتین بھی شامل تھیں۔ شدید پھسلن اور برفباری کے باعث بس سلپ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عوامی حلقوں نے حکام بالا سےمطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں روانہ کر کے پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔
ددسری جانب ریشیاں، لیپہ، موجی، شیر گلی روڈ پر شدید برفباری کے باعث دو بسوں سمیت چار گاڑیاں پھنس گئیں
ان گاڑیوں میں تقریباً 50 مسافر سوار ہیں۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیم متاثرہ مقام کی جانب روانہ ہو چکی ہے تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں کو بحفاظت نکالا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیںموسم سرما کی پہلی برفباری، وادی لیپا جانیوالے کئی مسافر برف میں پھنس گئے




