شارجہ(کشمیر ڈیجیٹل)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پر دو میچز کھیلنے پرپابندی عائد کردی۔
حالیہ ایشیا کپ 2025 کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کیلئے معطل کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق، رؤف کو 24 ماہ کے اندر چار ڈیمیرٹ پوائنٹس ملنے کے بعد 4 اور 6 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ “آئی سی سی نے آئی سی سی ایشیا کپ 2025 کے دوران کھیلے گئے میچوں سے پیدا ہونے والی متعدد ضابطہ اخلاق کی کارروائیوں کے نتائج جاری کیے،”
کرکٹنگ باڈی نے کہا کہ 14، 21 اور 28 ستمبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچوں کے واقعات کے بعد “سماعت امارات آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ارکان نے کی”۔
حارث رؤف کو آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ملے جو کھیل کو بدنام کرنیوالے طرز عمل سے متعلق ہےاور ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
بعد ازاں 28 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ کے فائنل میں، رؤف کو دوبارہ آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا،
جس کے نتیجے میں دو اضافی ڈیمیرٹ پوائنٹس ملے۔آئی سی سی نے کہا، “یہ 24 ماہ کی مدت میں رؤف کے کل چار ڈیمیرٹ پوائنٹس تک لے جاتا ہے
جس کے نتیجے میں آئی سی سی کے تادیبی فریم ورک کے تحت دو معطلی پوائنٹس ہوتے ہیں،”
آئی سی سی نے مزید کہا کہ ضابطہ کے مطابق، اس لیے انہیں معطل کیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا صرف 30 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔
سوریا کمار آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو نازیبا اشارے پر کوئی سزا نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلافا میچ کے بعد سیاسی بیان دیے تھے لیکن آئی سی سی نے پھر جانبداری سے کام لیا اور بھارتی کپتان کو معطل نہیں کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:129 میٹر کا طویل چھکا، آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے دنیا کو حیران کردیا




