سڈنی (دکشمیر ڈیجیٹل)آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر لمبا چھکا جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر کا چھکا لگا کر ان کے ہوش اڑا دیئے۔
آسٹریلیا کی اننگز کے 7ویں اوور میں ٹم ڈیوڈ نے اکشر پیٹل کو یہ چھکا رسید کیا۔
ڈیوڈ کی جانب سے لگایا گیا یہ بلند و بالا چھکا گراؤنڈ کی چھت پر جا لگاطویل چھکا دیکھ کر شائقین و کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے
ٹم ڈیوڈ نے اس میچ میں 38 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ 2 نومبر کو ہونے والے اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا شاہد آفریدی نے 2013 میں لگایا تھا جو 153 میٹرز کا تھا۔۔
بریٹ لی 2005 میں 130 میٹر لمبا چھکا لگا کر دوسرے نمبر پر جبکہ فہرست میں ٹم ڈیوڈ کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے اب حال ہی میں 129 میٹر لمبا چھکا مارا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا،:امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ




