نیشنل سیونگز نے پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ یہ ڈرا پیر کے روز راولپنڈی میں ہوگا اور قرعہ اندازی کا عمل صبح 10 بجے شروع کیا جائے گا۔ نیشنل سیونگز کے مطابق نتائج تقریب کے فوراً بعد جاری کر دیے جائیں گے۔ یہ اس سال کا 104واں ڈرا ہوگا۔
1500 روپے کے پرائز بانڈ ہمیشہ عوام میں خاصے مقبول رہے ہیں۔ ان بانڈز کی مقبولیت کی اہم وجہ محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اچھی رقم جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ پاکستان میں پرائز بانڈ اسکیم کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور لاکھوں شہری اس میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرائز بانڈ 2025: قرعہ اندازی کب ہے؟تاریخیں,شہروں کی تفصیلات جانیں
نیشنل سیونگز کی جانب سے 1500 روپے مالیت کے بانڈ کے انعامات کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ پہلی پوزیشن کے خوش قسمت شخص کو 30 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ دوسری پوزیشن کے لیے تین خوش نصیب افراد کا انتخاب کیا جائے گا جن میں سے ہر ایک کو 10،10 لاکھ روپے ملیں گے۔ تیسری پوزیشن پر 1696 افراد کو کامیاب قرار دیا جائے گا جنہیں فی کس 18,500 روپے دیے جائیں گے۔
جیتنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل پرائز بانڈ کے ساتھ قومی شناختی کارڈ لے کر نیشنل سیونگز کے مخصوص دفاتر سے انعام حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ شفاف طریقہ کار عوامی اعتماد کو مزید بڑھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، نیا پلان متعارف
گزشتہ ماہ اکتوبر میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی مظفرآباد میں منعقد ہوئی تھی۔ اب 1500 روپے کے نئے ڈرا کے اعلان کے بعد شہریوں نے ایک بار پھر اپنے بانڈز چیک کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پرائز بانڈ اب بھی عوام کی پسندیدہ بچت اسکیموں میں شمار ہوتے ہیں کیونکہ یہ محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ انعام جیتنے کا منفرد موقع فراہم کرتے ہیں۔




