ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس کرنےکیلئے65فیصد پاسنگ مارکس کی شرط ختم

اسلام آباد:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے65 فیصد پاسنگ مارکس کی شرط واپس لے لی۔

پی ایم ڈی سی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے 65 فیصد پاسنگ مارکس کی شرط واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2024-25 سیشن کے لیے پاسنگ مارکس 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کئے گئے تھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے65 فیصد پاسنگ مارکس کی شرط واپس لے لی گئی ہے اور 2024-2025 سیشن کے لیے پاسنگ مارکس 50 فیصد کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: اسلامی جمعیت طلبہ کا 13 نومبر کو احتجاجی کنونشن کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلبا کے لیے 85 فیصد حاضری کی شرط بھی ختم کردی گئی اور 2024-2025 سیشن کے لیے 75فیصد حاضری کی شرط بحال ہوگئی ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تمام میڈیکل یونیوسٹیوں کو نوٹیفکیشن پر عملدر آمدکی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے65 فیصد پاسنگ مارکس کو لازمی قرار دیا تھا جس پر طلبہ نے شدید احتجاج کیا تھا جبکہ نجی میڈیکل کالجز نے بھی پالیسی کو مسترد کیا تھا۔

65فیصد پاسنگ مارکس کرنے پر نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کم ہوگئے تھے جس پر ممکنہ طور پر نجی میڈیکل کالجز اور طلبہ کے پرزور مطالبے پر فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور بورڈ کی نااہلی، پیپروں کی پہلی بار ای چیکنگ ،طلباءکا مستقبل مخدوش

Scroll to Top