وزٹ ویزے پر رشتہ داروں کا یواے ای کا دورہ ، حکومتی پالیسی تبدیل

یو اے ای (کشمیر ڈیجیٹل) اب یو اے ای حکومت نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہر فرد اپنے رشتہ داروں دوستوں وزٹ ویزے پر نہیں بلا سکے گا پالیسی میں نظر ثانی کر دی ۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی ( آئی سی پی) نے وزٹ ویزا ضوابط میں پر نظرثانی کردی۔

جس کے تحت اب اسپانسر کی آمدنی کی بنیاد پر ہی خاندان کے افراد یا دوستوں کیلئے وزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔

وہ افراد جو اپنے والدین، اہلیہ اور بچوں کو وزٹ ویزے پر یو اے ای بلانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ان کی ماہانہ تنخواہ کم از کم چار ہزار درہم (پاکستانی 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد) ہونی چاہیے۔

دیگر رشتہ داروں (سیکنڈ اور تھرڈ کٹیگری) کی میزبانی کرنے کے لیے مقیم شخص کی تنخواہ کم از کم 8 ہزار درہم (پاکستانی 6 لاکھ 14 ہزار سے زائد) ہونی چاہیے۔

اگر یو اے ای میں مقیم فرد اپنے دوستوں کو وزٹ ویزے پر بلانا چاہتا ہے تو اس کی ماہانی آمدنی کم از کم 15 ہزار درہم (پاکستانی 11 لاکھ 52 ہزار روپے) ہونی چاہیے۔

دیگر رشتے داروں (سیکنڈ اور تھرڈ کیٹیگری) کو بلانے کےلیے کم از کم آمدنی 8 ہزار درہم جبکہ دوستوں کو سپانسر کرنے کےلیے کم از کم ماہانہ آمدنی 15 ہزار درہم مقرر کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جرنل آئی سی پی میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے کہا کہ یہ تبدیلیاں معاشی اور انسانی دونوں عوامل کو سامنے رکھ کر کی گئی ہیں تاکہ امارات کے رہائشی معیار زندگی اور سیفٹی سٹینڈرز کو یقینی بناتے ہوئے مہمانوں کی میزبانی کر سکیں۔

ضوابط میں یہ تبدیلیاں متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی ٹیلنٹ کے لیے کھولنے، سیاحت کی سپورٹ، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور تفریح جیسے شعبوں میں پروفیشنل افراد کو راغب کرنے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے چار نئی وزٹ ویزا کیٹیگریز متعارف کرائی تھیں، جو مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ اور ایونٹس، کروز شپ اور لیژر بوٹس کے لیے مخصوص ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کی پانچ کروڑ وصولی :الزام ثابت نہ ہوا تو معافی مانگ لوں گا،فاروق حیدر

Scroll to Top