گاڑیاں فروخت

اسلام آباد ایکسائز نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم ڈیجیٹل سہولت متعارف کرادی

اسلام آ باد:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (overseas pakistani)کیلئےاسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے وہ اب گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم نے بتایاہے کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں کے چکر لگانے یا وکالت نامے بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

اب گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ وہاں اپنی بائیومیٹرکس ریکارڈ کرائیں، ، ہم گاڑی کے ٹرانسفر کو یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں، موٹرسائیکل مالکان کیلئے محکمہ ایکسائز کا بڑااعلان

انہوں نے زور دیا کہ ایپ کے ذریعے بائیومیٹرکس جمع کرانا شناخت کے ثبوت کے طور پر کام کرے گا، جس سے علیحدہ ٹرانسفر آرڈر (TO) فارم کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم انہوں نے بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں سے کہا کہ مناسب دستاویزات کا خیال رکھیں۔

بلال اعظم نے کہا کہ جب بھی آپ کوئی گاڑی بیچیں تو براہ کرم اپنے ٹرانسفر لیٹر پر دستخط کریں اور خریدار کو حوالے کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بائیومیٹرک تصدیق اور دستخط شدہ ٹرانسفر لیٹر قانونی تقاضے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریں میں بہت سختی کی ہے اور رجسٹریشن نہ کرانے پر بھاری جرمانوں کیساتھ گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کرنے کی وارننگ دی ہے، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے ، موجودہ اقدامات بھی اس لئے اٹھایا گیا تاکہ بیرون ملک مقیم افراد اپنے نام گاڑیوں کی رجسٹریشن کرالیں اور ٹوکن بھی جمع کرالیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایکسائز کا انقلابی قدم، ملکیتی بنیاد پر نمبر پلیٹ کا اجرا

Scroll to Top