مشرف زیدی

وزیراعظم شہبازشریف نے مشرف زیدی کو غیرملکی میڈیا کے لیے اپنا ترجمان مقرر کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرف علی زیدی کو غیر ملکی میڈیا کیلئے نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے، وزیراعظم آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشرف علی زیدی کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی ۔

وزارت اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن کو مزید کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی وزیراعظم آفس نے 4 جون اور 10 جون کے سابق احکامات منسوخ کر دیے ہیں ۔

وزیراعظم کی جانب سے مشرف علی زیدی کی تقرری کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کو واضح اور مؤثر انداز میں پیش کرنا بتایا گیا ہے ۔

مشرف علی زیدی پالیسی تجزیہ اور عوامی وکالت کے کام کے لیے جانے جاتے ہیں، خاص طور پر تعلیم، عوامی پالیسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ماہر ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

مسلم لیگ ن کی حکومت نے جون 2025 کو مشرف علی زیدی کو وزیر اعظم کے دفتر میں چیف کوآرڈینیٹر برائے گورنمنٹ پرفارمنس اینڈ انوویشن کے عہدے پر تعینات کیا تھا ۔

مشرف علی زیدی کی تعیناتی کا مقصد حکومتی کارکردگی کی نگرانی اور نئے طریقہ کار متعارف کروانے میں اعلیٰ سطح پر رابطہ کار کا کردار ادا کرنا تھا ۔

ان کی اس تقرری پر سوشل میڈیا پر زبردست مباحثہ چھڑ گیا تھا اور صارفین مختلف زاویوں سے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔

Scroll to Top